Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / یوگا ڈے تقریب ‘ فنڈز کا بیجا استعمال : مایاوتی

یوگا ڈے تقریب ‘ فنڈز کا بیجا استعمال : مایاوتی

لکھنو 20 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسے وقت میں جبکہ حکومت اترپردیش کی جانب سے کل لکھنو میں عالمی یوم یوگا تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کی جا رہی ہیں بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیا کہ یوگا ڈے کے نام پر فنڈز اور وسائل کا بیجا استعمال کیا جا رہا ہے اور وقت ضائع کیا جا رہا ہے ۔ مایاوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوگا ڈے تقریب پر فنڈم اور وسائل کے بیجا استعمال کی بجائے یہ بہتر ہوتا کہ حکومت اپنی اولین ذمہ داریوں کی تکمیل کی کوشش کرتی ۔ وہ اپنے اختیارات ‘ وسائل اور وقت کا استعمال کرتے ہوئے کروڑہا بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر مزدوروں اور کسانوں کو راحت پہونچانے پر توجہ دیتی تاکہ وہ دو وقت کی روٹی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے سرکاری فنڈز اور مشنری کو عوام کی بہتری کے برخلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT