Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / یوگی آدتیہ ناتھ اور دو ڈپٹی چیف منسٹرس کی بحیثیت رکن اسمبلی حلف برداری

یوگی آدتیہ ناتھ اور دو ڈپٹی چیف منسٹرس کی بحیثیت رکن اسمبلی حلف برداری

لکھنؤ ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش قانون ساز کونسل کیلئے حال ہی میں منتخب چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے وزارتی رفقاء نے آج 11 رکنیت کا حلف لیا ۔ کونسل کی صدرنشین رمیش یادونے حلف دلایا۔ چیف منسٹر آدتیہ ناتھ ان کے دو نائبین کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما کے علاوہ ایک وزیر سواتنترا دیوسنگھ یادو /8 ستمبر کو قانون ساز کونسل کیلئے بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے تھے ۔ ایک اور ریاستی وزیر مملکت محسن رضا /11 ستمبر کو کونسل کے لئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT