Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخاب کی مدافعت ‘ ترنمول ایم پی

یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخاب کی مدافعت ‘ ترنمول ایم پی

کولکتہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگی آدتیہ ناتھ کے چیف منسٹر یو پی بنائے جانے پر تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ نے آج کہا کہ جمہوریت میں یوگی اور مولوی دونوں کو سیاسی اور دستوری عہدے رکھنے کا حق حاصل ہے اگر وہ جمہوری طور پر منتخب ہوتے ہیں۔ سینئرنائب صدر و رکن پارلیمنٹ ترنمول کانگریس سلطان احمد نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیف منسٹر یو پی بنائے جانے پر تنقید کرنا درست نہیں ہے ۔ دوسری جماعتیں ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کرسکتیں کیونکہ انہیں جمہوری طور پر عوامی منتخبہ ارکان اسمبلی نے منتخب کیا ہے ۔ بی جے پی کو اترپردیش اسمبلی میں اقتدار حاصل ہوا ہے اور یہ ان کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ کسی کو چیف منسٹر بنائیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ بیانات کے تعلق سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پانچ مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہیں بی جے پی ارکان اسمبلی نے منتخب کیا ہے ۔ جمہوریت میں چاہے کوئی مولوی ہو یا یوگی ہو اگر وہ جمہوری طور پر منتخب ہوتا ہے تو وہ اعلی ترین سیاسی و دستوری عہدے پر فائز ہوسکتا ہے ۔ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ یو پی اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے سماجوادی ۔ کانگریس اتحاد کی تائید کی تھی لیکن اب ان کے رکن پارلیمنٹ یوگی پر تنقیدوں کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT