Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / یوگی ادتیہ ناتھ پر قابل اعتراض فیس بک پوسٹ ،ایک شخص گرفتار

یوگی ادتیہ ناتھ پر قابل اعتراض فیس بک پوسٹ ،ایک شخص گرفتار

سنبھل ۔ 23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو مبینہ طورپر فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنانے اور چیف منسٹر اُترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے تعلق سے اہانت آمیز مواد پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نکھاسا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دیویندر شرما نے کہا کہ 15 مئی کو ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض تبصروں اور چیف منسٹر کی تصویر کا پتہ چلایا گیا جو سوشل میڈیا سائیٹ پر دستیاب ہوئی ۔ انھوں نے کہاکہ ایک شخص ساحل ملک کیخلاف کیس درج کرلیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT