Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / یوگی ادتیہ ناتھ چیف منسٹر اترپردیش کے متعلق محمد کیف کے ٹوئٹ کی ستائش

یوگی ادتیہ ناتھ چیف منسٹر اترپردیش کے متعلق محمد کیف کے ٹوئٹ کی ستائش

انڈین کرکٹر محمد کیف جو ہر وقت متنازعہ بیان بازیوں سے بچتے رہتے ہیں نے یوگی ادتیہ ناتھ کے چیف منسٹر اترپردیش بننے پر تبصرہ کیا۔ ٹوئٹر سے بات کرتے ہوئے کیف نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ امید رکھیں اور نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

یوگی ادتیہ ناتھ جوپانچ مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ ہیں نے اتوار کے روزبحیثیت چیف منسٹر اترپردیش حلف لیاہے۔ حلف برداری تقریب انتخابی نتائج کے ایک ہفتہ بعد لکھنو میں ہوئی اور بی جے پی نے اترپردیش میں3012سیٹوں پرتاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

یوگی ادتیہ ناتھ بطور چیف منسٹر اترپردیش ہفتہ کے روز چونکا دینے والا اعلان کیاگیا تھا۔

مذکورہ سیاسی سادھوزعفرانی ٹریڈ مارک کی پہچان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندوتوا ہیروم مانے جاتے ہیں اور اپنے اشتعال انگیز اور فرقہ پرست بیان بازیوں کی وجہہ سے وہ ہروقت سرخیوں میں بھی رہتے ہیں۔فرقہ وارانہ بیان بازیوں اور اشتعال انگیز تقاریر کے درجنوں مقدمہ ان پر درج کیاگیا ہیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT