Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / یوگی حکومت سہارنپور تشدد پر قابو کرنے میں ناکام

یوگی حکومت سہارنپور تشدد پر قابو کرنے میں ناکام

بھیم آرمی نامی تنظیم کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ مایاوتی کا مطالبہ
لکھنو 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش سہارنپور میں تشدد کے واقعات پر قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اب وہ اس سے عوام کی توجہ ہٹانے نت نئی کہانیاں پھیلا رہی ہے ۔ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے یہ الزام عائد کیا ۔ انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں انٹلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ادعا کیا گیا تھا کہ بھیم آرمی نامی ایک تنظیم کے بی ایس پی سے تعلقات ہیں۔ سہارنپور تشدد کے بعد یہ غیر معروف تنظیم اچانک منظر عام پر آگئی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش حکومت سہارنپور میں صورتحال پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے اور اب وہ اس سے عوام کی توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ ایسے میں یہ کہانی پھیلائی جا رہی ہے کہ بی ایس پی کا بھیم آرمی سے کوئی تعلق ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مایاوتی نیسوال کیا کہ حکومت اس تنظیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام میں یہ احساس ہے کہ بھیم آرمی کو بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے اور اسی لئے اس کے خلاف کارراوئی نہیں ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT