Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / ’’یوگی حکومت مسلمانوں کا 20 فیصد کوٹہ ختم کرسکتی ہے ‘‘

’’یوگی حکومت مسلمانوں کا 20 فیصد کوٹہ ختم کرسکتی ہے ‘‘

لکھنو۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سماجی بہبود کی 28 اسکیموں میں اقلیتوں کو دیئے جانے والے 20فیصد ریزرویشن کو ختم کریگی۔سماجی بہبود کے وزیر رماپتی شاستری نے کہا کہ ’’خوشنودی حاصل کرنے کے نام پر اسکیموں میں ریزرویشن دینا مناسب نہیں ہے ۔ ہم اسے ختم کرنے کے حق میں ہیں۔ حکومت کسی امتیازی سلوک کے بغیر سبھی طبقوں کی ترقی کے حق میں ہے ۔سماجی بہبود محکمہ کی اسکیموں میں ریزرویشن ختم کرنے کے لئے ایک تجویز جلد ہی کابینہ کے سامنے پیش کی جائیگی‘‘۔ واضح رہے کہ کل 85سرکاری اسکیموں میں اقلیتوں کو 20فیصد کوٹے کا فائدہ دیا جارہا ہے ۔ان میں سب سے زیادہ اسکیمیں سماجی بہبود اور دیہی ترقی کے محکمہ سے متعلق ہیں۔ انکے علاوہ بھی بہت سی اسکیموں میں اقلیتوں کو کوٹے کا فائدہ مل رہا ہے ۔وقف کے وزیر مملکت محسن رضا نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے منصوبوں میں کوٹا دے کر تفریق کی۔ اسکیموں میں سبھوں کا حق برابر ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہاکہ اسکیموں میں کوٹہ کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ اسکیمیں سبھوں کی ترقی کیلئے ہوتی ہیں۔ سال 2012 میں ریاست کا اقتدار سنبھالنے کے بعد اکھلیش حکومت نے اقلیتوں کو سرکاری منصوبوں میں ریزرویشن دینے کا یہ فیصلہ نیشنل سیمپل سروے کی رپورٹوں کے بعد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT