Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / یوگی حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں:کانگریس

یوگی حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں:کانگریس

سہارنپور 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے کہا ہے کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔راج  ببر نے شبیرپور اور مہیش پور گاؤں میں گزشتہ دنوں ہوئے فسادات کے متاثرین سے ملاقات کے بعد کل صحافیوں کو بتایا کہ یوگی حکومت کے دور میں فسادات کی شکل بدل گئی ہے ۔ ابھی ذات پات کے نام پر فسادات ہورہے ہیں۔سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے یوگی حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی لکھن پال شرما کی قیادت میں 20 اپریل کو دودھلی گاؤں میں ہنگامہ ہوا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کی رہائش گاہ پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ایم پی اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمات درج ہوئے لیکن ابھی تک ان لوگوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ صدر ریاستی کانگریس نے کہا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل اور داخلہ سکریٹری سہارنپور آئے ضرور تھے لیکن متاثرہ علاقہ پر متاثرین سے ملاقات تک کرناگوارہ نہیں کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT