Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / یوگی نے تعطیلات کی فہرست میں سے عید میلاد کو ہٹادیا۔ درخواست گذارعدالت سے رجوع

یوگی نے تعطیلات کی فہرست میں سے عید میلاد کو ہٹادیا۔ درخواست گذارعدالت سے رجوع

نئی دہلی:الہ آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے کہاکہ وہ اس فہرست کو عدالت میں پیش کرے جس میں سے عید میلادیا بارہ وفات کو تعطیلات سے ہٹادیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما پر مشتمل معزز عدالت کی ڈویثرن بنچ ضلع بریلی کے ساکن بشیر بیگ کی درخواست پر سنوائی کے دوران مذکورہ احکامات جاری کئے ہیں جنھوں نے عید میلاد یا بارہ وفات کے بشمول 25اپریل کو یوگی حکومت کی جانب سے15ریاستی تعطیلات کی منسوخی کے اعلامیہ کو عدالت میں چیالنج کیاتھا۔

حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر عیدمیلاد منائی جاتی ہے۔ عدالت نے 12جولائی کو اس معاملے میں سنوائی مقرر کی ہے

TOPPOPULARRECENT