Friday , April 28 2017
Home / Top Stories / یوگی کی سرکاری قیامگاہ کی ’’صفائی‘‘

یوگی کی سرکاری قیامگاہ کی ’’صفائی‘‘

لکھنؤ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نئے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے کشادہ سرکاری بنگلے میں سورج کی ابھی پہلی کرنیں نہیں پڑی تھیں کہ زعفرانی لباس والے متعدد سادھو آج قطار باندھے وہاں پہونچ گئے تاکہ بنگلے کی خاص ’’صفائی‘‘ انجام دے سکیں اور سادھو سے سیاستداں بننے والے چیف منسٹر کی نیک شگون ’’گھر پرویش‘‘ کو یقینی بناسکیں۔ یوگی نے مناسب پوجا پاٹ اور صفائی کی مذہبی رسوم کے بغیر بنگلے میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کٹر ہندوتوا کی متنازعہ شخصیت توقع ہے کہ مہورت دیکھ کر ہی اپنے سرکاری بنگلے میں پرویش کریں گے۔ ’’ادتیہ ناتھ یوگی ، چیف منسٹر‘‘ کے نام کی تختی 5 ، کالی داس مارگ بنگلے پر لگائی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT