Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / یوگی کی مذمت کریں مودی:کانگریس

یوگی کی مذمت کریں مودی:کانگریس

نئی دہلی، 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پر خواتین کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے بیانات کی مذمت کرنی چاہئے ۔آدتیہ ناتھ کی ویب سائٹ پر ایک مضمون ڈالا گیا ہے جس میں خواتین کی آزادی اور ریزرویشن پر تبصرہ کیا گیا ہے ۔یہ مضمون تقریباً 10سال پہلے ایک میگزین میں لکھا گیاتھا کانگریس کے اہم ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہیکہ آدتیہ ناتھ کا مضمون خواتین کی توہین کرتا ہے اور بی جے پی کے خواتین مخالف نظریے کو پیش کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ آدتیہ ناتھ کے خیالات خواتین کی آزادی پر حملے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادتیہ ناتھ کو اس کیلئے معافی مانگنی چاہئے اور یہ مضمون ویب سائٹ سے ہٹایا جانا چاہئے ۔سرجے والا نے کہا کہ مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ کو آدتیہ ناتھ کے بیانوں کی مذمت کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT