Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / یوگی کی میرٹھ آمد پر شراب کی دکانات کے خلاف ہنگامہ

یوگی کی میرٹھ آمد پر شراب کی دکانات کے خلاف ہنگامہ

میرٹھ،9مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے آج میرٹھ دورے کے دوران شیرگڑھی گاؤں کے مشتعل لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے شراب کی دکانوں میں توڑپھوڑ کرنے کے ساتھ ہی چیف منسٹر یوگی کے پوسٹر بھی پھاڑدئے ۔یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلی بننے کے بعد آج پہلی بار میرٹھ دورے پر آئے تھے ۔ہیلی کاپٹر سے خیر کھیدا پہنچ کر وہاں گیہوں کے خریداری مرکز اور ملن بستی کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے شاستری نگر علاقے کے گاؤں شیرگڑھی سے ہوکر لالہ لاجپت رائے میموریئل میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔پولیس کے مطابق شیر گڑھی سے وزیراعلی کا قافلہ نکل جانے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے زبردست ہنگامہ شروع کردیا۔مشتعل لوگوں نے شراب کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے وزیراعلی یوگی کے پوسٹر بھی پھاڑ دئے ۔مشتعل لوگوں کی شکایت ہے کہ بستی کی شراب کی دکانوں سے لوگ بہت پریشان ہیں اور اس معاملے پر وزیراعلی نے کسی سے بات تک نہیں کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT