Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / یو ایس اوپن : ثانیہ۔مارٹینا جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

یو ایس اوپن : ثانیہ۔مارٹینا جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

نیویارک ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی پارٹنر مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ آج یہاں تیسرے راؤنڈ میں انہوںنے راست سیٹوں میں کامیابی حاصل کی۔ ٹاپ سیڈیڈ ہند۔سوئٹزرلینڈ جوڑی نے 13 سیڈیڈ نیدر لینڈ ۔ چیک جوڑی مشیلا کراجک اور باربرا اسٹرائیکوا کو 6-3 ، 6-0 سے بآسانی ہرادیا۔ یہ مقابلہ صرف 59 منٹ جاری رہا۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ابتداء ہی سے کھیل پر حاوی رہے اور زبردست سرویس کے ذریعہ حریف کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ افتتاحی سیٹ میں ٹاپ سیڈس نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دی اور 33 منٹ میں گیم کو پوری طرح اپنے حق میں کرلیا۔ کراجک اور اسٹرائیکوا نے دوسرے سیٹ میں بھی کئی غلطیاں کی اور انہیں 6 بریک پوائنٹس پر اکتفا کرنا پڑا، جن میں سے 3 بریک پوائنٹس ثانیہ اور مارٹینا نے بدل دیئے۔ نیدرلینڈ اور چیک جوڑی نے 9 غلطیوں کے ذریعہ میچ کا فیصلہ حریف ثانیہ اور مارٹینا کے حق میں کردیا تھا اور انہوں نے مقررہ وقت سے 26 منٹ پہلے ہی دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ جیت لیا۔ ہندوستانی اور سوئٹزرلینڈ کی جوڑی کا آئندہ مقابلہ 9 ویں سیڈس یونگ۔جان چان اور ہاو۔چنگ چان سے ہوگا جن کا تعلق چین تائیپی سے ہے۔ اس جوڑی نے ان سیڈیڈ رومانیہ کی ایرینا۔کیمیلیا بیگو اور  رائلوکا اولارو کو 5-7 ، 6-1 ، 7-6 سے ہراد

TOPPOPULARRECENT