Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یو ایس اوپن : مرّے کو جنوبی افریقی اینڈرسن نے خارج کردیا

یو ایس اوپن : مرّے کو جنوبی افریقی اینڈرسن نے خارج کردیا

نیویارک ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ٹورنمنٹ سے خارج ہوگئے، جو 2010ء کے بعد سے اُن کا سب سے جلد گرانڈ سلام اخراج ہے جس نے اُن کے 18 لگاتار میجر کوارٹر فائنلس کا تواتر ختم کردیا ہے۔ جنوبی افریقی 15 ویں سیڈ کیون اینڈرسن نے برطانوی تھرڈ سیڈ کو 7-6(7/5)، 6-3، 6-7(2/7)، 7-6(7/0) سے حیران کردیا اور سابق میں سات مرتبہ چار راؤنڈ شکستوں کے بعد اپنے اولین گرانڈ سلام کوارٹر فائنل تک پہنچ گئے۔ ’’یہ میری زندگی کا یادگار میچ ہوا،‘‘ اینڈرسن نے دوشنبہ کو یہ بات کہی۔ ’’یہ میرے لئے عظیم کامیابی ہے۔‘‘ 2010ء کے یو ایس اوپن میں تھرڈ راؤنڈ اخراج کے بعد سے اینڈی کسی گرانڈ سلام ٹورنمنٹ سے اتنا جلد خارج نہیں ہوئے تھے۔ 2012ء کے چمپئن مرے نے کہا، ’’یہ ظاہر ہے کچھ ایسی بات ہے کہ ہارنا اسی وجہ کے سبب مایوس کن ہے ۔ کئی برسوں کی محنت جس نے ایک طرح کا استقلال پیدا کیا تھا۔ اسے ہار دینا بہت گراں ہے‘‘۔ اینڈرسن نے جو مرے کے خلاف پہلے کے مقابلوں میں 1-5 کا ریکارڈ رکھتے تھے، 25 ایسس لگاتے ہوئے ٹاپ 10 والے حریفوںکے خلاف 0-15 کے ناقص کریئر ریکارڈ کو ختم کردیا اور اُن کی چوتھے راؤنڈ کی کامیابی نے آخری آٹھ کا مقابلہ سوئس پانچویں سیڈ اسٹان واؤرنکا کے ساتھ مقرر کیا ، جو موجودہ فرنچ اوپن چمپئن ہیں۔ واؤرنکا نے امریکی لیفٹ ہینڈر ڈونالڈ ینگ کو آرتھر ایش اسٹیڈیم میں 6-4، 1-6، 6-3، 6-4 سے ہرایا۔ اینڈرسن نیویارک کے اس ٹورنمنٹ کے آخری 16 میں 2002ء میں وین فریرا کے بعد سے پہلے جنوبی افریقی ہیں۔ مرے نے 49 ونرز مارے اور صرف 20 مرتبہ ازخود غلطیاں کئے، لیکن فورہینڈ ونر کے معاملے میں پیچھے رہ گئے، یہاں تک کہ سکنڈ سٹ کا آخری گیم آیا۔ دوسری طرف اینڈرسن نے 57 بار ازخود غلطیوں کے ساتھ 81 ونرز لگائے۔

TOPPOPULARRECENT