Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’یو این‘ اجلاس میں کیری کی نواسی نانا کی گود میں!

’یو این‘ اجلاس میں کیری کی نواسی نانا کی گود میں!

نیویارک۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) عام طور پر کسی معمولی نوعیت کی میٹنگ میں بھی انتہائی مجبوری کے باوجود بچوں کو ساتھ رکھنا گوارا نہیں کیا جاتا مگر دنیا کی سوپر پاور کے دبنگ وزیرخارجہ جان کیری نے یہ روایت توڑتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا کے مفلوک الحال، جنگ زدہ اور ظلم کے شکار بچوں کی انہیں پرواہ ہو نہ ہو کم سے اپنی آل اولاد کی انہیں گہری فکر دامن گیر ہے۔ ’العربیہ‘ کے مطابق نیویارک میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک معاہدہ ہو رہا تھا جس کیلئے دنیا بھر کے175 ممالک کے مندوبین جمع تھے۔ ماحولیاتی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دنیا کی توجہ جان کیری کی طرف نہیں بلکہ ان کی گود میں بیٹھی ان کی دو سالہ نواسی کی جانب تھی جو اس اہم ترین عالمی اجلاس میں اپنے نانا کے ساتھ تھی۔ ننھی ھیگنسن کی یہ یاد گار تصویر عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی جسے سوشل میڈیا پر بھی پسند کیا گیا ہے۔دوسالہ ایزابیل ڈوبز ھیگنسن کی والدہ اور جان کیری کی بیٹی الیکزنڈرا بھی اس اجلاس میں موجود تھیں مگروہ کسی اور مصروفیت کے باعث بچی کو نہیں سنبھال سکیں۔

TOPPOPULARRECENT