Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / ’یو این‘ امن مندوب کی یمنی فریقین سے مذاکرات روکنے پربات چیت

’یو این‘ امن مندوب کی یمنی فریقین سے مذاکرات روکنے پربات چیت

دبئی۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کل یمنی حکومت کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد یمن مذاکرات کو کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔’العربیہ‘ کے مطابق یمن کے سرکاری وفدسے ملاقات میں ملک میں جاری بحران کے حل، تمام متحارب فریقین کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پرلانے اور مشاورتی عمل بحال کرنے کے طریقہ پر بات چیت کی گئی۔رات گئے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن کے بحران کے حل میں سرگرم 18 ملکوں کے سفیروں سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں یمن کی موجودہ صورت حال ، امن بات چیت اور بحران کے حل کے سلسلے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT