Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یو اے ای میں آئندہ ماہ ہند ۔ پاک کرکٹ سیریز یقینی

یو اے ای میں آئندہ ماہ ہند ۔ پاک کرکٹ سیریز یقینی

دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری ، شعیب اختر کا بیان
نیویارک ۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی اُمید ہے۔ شعیب اختر نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں ، یہ رولر کوسٹر جیسا معاملہ ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ منصوبہ کے مطابق رواں سال متحدہ عرب امارات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ’’بالآخر ہم ایک نقطہ پر پہونچیں گے جب ہم ایک ساتھ مل بیٹھ کر ہاتھ بڑھائیں اور مسائل حل کئے جائیں ‘‘ ۔ شعیب نے کہاکہ ’’انشاء اﷲ یہ سیریز ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ ہند و پاک اس سال کھیلیں گے ‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں محسوس کرتا ہوں کہ دو عظیم ممالک ایک ساتھ مل بیٹھیں حالات اور صورتحال بہتر ہوگی اور موجودہ حالات کے مقابلے آئندہ 70 سال ترقی و خوشحالی کے ہوں گے ‘‘۔ ہندوستانی اور پاکستانی ایک دوسرے کے کرکٹرس کے غیرمعمولی مداح ہیں۔ ہندوستان میں ان کے چاہنے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہے ۔ پاکستان میں تنڈولکر ، سورو گنگولی اور مہیندر سنگھ دھونی کو خوب پسند کرتے ہیں ۔ یہ نہ صرف ہندوستانی کرکٹ کے ہیروز ہیں بلکہ پاکستان کے ہیروز بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT