Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / یو اے ای میں جعلی انڈین کرنسی زیرگشت

یو اے ای میں جعلی انڈین کرنسی زیرگشت

دبئی ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بظاہر ٹھیک ٹھیک اصلی نظر آنے والی جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹس عمومی طور پر زیرگشت پائے جانے کے پیش نظر یو اے ای نے اپنے عوام بالخصوص رقمی مبادلے کی کمپنیوں اور ان کے صارفین کو نقلی کرنسیوں کے تعلق سے متنبہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جعلی ہندوستانی نوٹوں کی طباعت میں مستعملہ ٹکنالوجی اس قدر جدید نوعیت کی ہے کہ عام لوگ یا اکسچینج کے ملازمین تک اصلی نوٹوں کے مقابل فرق کی تمیز نہیں کرسکتے ہیں۔ خلیج ٹائمز نے گزشتہ روز اطلاع دی کہ یہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ انتباہ شارجہ کی ایک فارن اکسچینج کمپنی والے کی طرف سے آیا جنھیں حال میں سپریم کورٹ نے جعلی کرنسی کیس میں بری کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT