Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / یو اے ای میں ویڈیو سے مربوط آئی ٹی ایم خدمات متعارف

یو اے ای میں ویڈیو سے مربوط آئی ٹی ایم خدمات متعارف

دوبئی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای کی ایک بینک نے انٹرایکٹیو ٹیلر مشین کی خدمات متعارف کی ہے جس کے تحت گاہک کو ویڈیو پرسنل ٹیلر کے ذریعہ رقومات کی ادائیگی ہوجائے گی جس کیلئے قطار میں ٹھہر کر وقت ضائع کرنے کی مشکل سے بھی بچ جاتے ہیں۔ ایمائریٹس این بی ڈی نے آئی ٹی ایم کو امریکی کمپنی این سی آر نے تیار کیا ہے جسے عالمی سطح پر کنزیومر ٹرانسیکشن ٹیکنالوجی کا خالق تصور کیا جاتا ہے۔ بینک میں خدمات کے اوقات ختم ہونے کے بعد بھی اس ٹیکنالوجی کے ذریعہ خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں اس بینک کی مزید چار شاخیں اہم مقامات پر شروع کی جائیں گی۔ اس کے ذریعہ ڈپازٹ کی گئی رقم کونکالنا یا متعدد چیکوں کو بیک وقت جمع کرنا۔ علاوہ ازیں بینکنگ سے متعلق مختلف سوالوں کے اطمینان بخش جواب دینا جن میں قرضہ جات اور کارڈس خدمات بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ایمائیریٹس این جی ڈی کی ریٹیل بینکنگ اور ویلتھ مینجمنٹ کے سینئر ایگزیکیٹیو نائب صدرا ور گروپ سربراہ سوو سرکار نے بتایا کہ انٹرایکیٹیو ٹیلر مشین (ITM) کو متعارف کرتے ہوئے ہم انتہائی سہولت اور آرام کے ساتھ بینکنگ کا ایک نیا دور شروع کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT