Sunday , April 30 2017
Home / عرب دنیا / یو اے ای میں ہندوستانی شہری کو 12 کروڑ روپئے کا انعام

یو اے ای میں ہندوستانی شہری کو 12 کروڑ روپئے کا انعام

دوبئی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 33 سالہ ہندوستانی تارک وطن کو ابوظہبی میں زائد از 12 کرور روپئے کی لاٹری کا انعام ملا ہے جو یقینا اس کی زندگی بدلنے کیلئے کافی ہے۔ کل لاٹری کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سری راج کرشنن کو پرامبل جس کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرالا سے ہے، کو 7 ملین درہم کا انعام ملا ہے (تقریباً 12 کروڑ 71 لاکھ، 70 ہزار ہندوستانی روپئے)۔ اس موقع پر خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے کرشنن نے کہا کہ بگ ٹکٹ کی جانب سے جب انہیں انعام ملنے کی خبر سنائی گئی تو تھوڑی دیر کیلئے انہیں یقین ہی نہیں آیا۔ کرشنن یو اے ای میں گذشتہ 9 سال سے بطور شپنگ کوآرڈینیٹر برسرکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اب اس بات کا پورا یقین ہوگیا ہیکہ ان کا لکی نمبر 44698 ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً لاٹری کا ٹکٹ خریدتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کوئی انعام نہیں ملا۔ جب میں نے یہ ٹکٹ خریدا تو یہ سوچ کر خریدا کہ یہ آخری بار خرید رہا ہوں اور قسمت بھی کچھ اس طرح مہربان ہوئی کہ آخری بار ٹکٹ خریدنے پر مجھے مالامال کردیا۔ کرشنن کی ماہانہ تنخواہ 6000 درہم (ہندوستانی ایک لاکھ 9 ہزار روپئے) ہے اور انعام جیتنے کے بعد ہندوستان میں مکان کی تعمیر کیلئے انہوں نے جو لون لیا تھا اس کی ادائیگی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT