Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / یو اے ای میں 15 گھنٹے 10 منٹ طویل روزے

یو اے ای میں 15 گھنٹے 10 منٹ طویل روزے

ابوظہبی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ماہ جون سے شروع ہونے والے مقدس ماہ رمضان المبارک میں جاریہ سال روزہ داروں کو 15 گھنٹے اور 10 منٹ طویل روزے رکھنے ہوں گے۔ موسمیات اور علم نجوم کے ایک ریسرچ طالب علم ابراہیم الحبروان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران ملک کا اوسط درجہ حرارت 42 تا 43 ڈگری سلسیس ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے نظام الاوقات کے مطابق ہلال رمضان 5 جون کو شام 6-59 بجے نظر آئے گا جبکہ 7-25 بجے ہلال رمضان نظر نہیں آئے گا یعنی طلوع ہونے کے صرف 17 منٹوں بعد ہلال رمضان نظر نہیں آئے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلال رمضان حالانکہ بے حد دھندلا ہوگا لیکن عصری آلات کے ذریعہ اس کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جبکہ مسٹر ابراہیم نے روزوں کے دورانیہ کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 15 گھنٹے 10 منٹ کے روزے کچھ مشکلات ضرور پیدا کرسکتے ہیں لیکن رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جہاں کیا بچہ کیا بوڑھا اور کیا جوان ۔ سب روزے رکھنے کے لئے بالکل تیار ہوتے ہیں۔ اتنے طویل دورانیوں کے روزوں کا سلسلہ 2012ء سے چل رہا ہے جس کا سلسلہ 2018ء تک جاری رہے گا کیونکہ 2012ء سے آنے والے ہر رمضان المبارک میں روزہ کے دورانیوں میں 10 منٹ کا اضافہ ہورہا ہے۔ معروف اسلامی اسکالر و محقق ڈاکٹر شیخ محمد اشوامی نے کہا کہ رجب اور شعبان کے مہینے دراصل رمضان المبارک کی تیاری کے مہینے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT