Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یو اے کی کمپنی میں پیشہ وارانہ افراد کے تقررات کے لیے انٹرویوز

یو اے کی کمپنی میں پیشہ وارانہ افراد کے تقررات کے لیے انٹرویوز

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : منیجر ڈائرکٹر تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ (حکومت تلنگانہ کا ادارہ ) واقع آئی ٹی آئی ملے پلی کیمپس وجئے نگر کالونی کے بموجب یو اے ای کی ایک ممتاز کمپنی میں مختلف پیشہ وارانہ افراد کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ جس کے لیے 10 جون کو صبح 9-30 تا 5 بجے شام کے درمیان دفتر ٹام کام آئی ٹی آئی کیمپس ملے پلی میں الیکٹریشن ، اسسٹنٹ الیکٹریشن ، فٹرس ، اسسٹنٹ فٹرس ، لائیٹ وہیکل ڈرائیورس ، ہیوی وہیکل ڈرائیورس ، جنرل ہیلپرس کے خواہش مند افراد انٹرویوز میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوران انٹرویوز ایس ایس سی سرٹیفیکٹ ، آئی ٹی آئی کی سند ، تجربہ ، اصل پاسپورٹ ، دو عدد کلر فوٹوز ساتھ لانا ضروری ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل کے بموجب الیکٹریشن ، اسسٹنٹ الیکٹریشن ، فٹرس ، اسسٹنٹ فٹرس کی 30 ، 30 جائیدادوں پر تقررات ہوں گے ۔ جس کے لیے تعلیمی اہلیت آئی ٹی آئی ہونا چاہئے ۔ لائٹ وہیکل ڈرائیورس کی 7 جب کہ ہیوی وہیکل ڈرائیورس کی 3 اور جنرل ہیلپرس کی 120 جائیدادیں ہیں ۔ 2 تا 5 سال تجربہ رکھنے والے انٹرویوز کے لیے ملے پلی کیمپس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے راست یا فون نمبرات 9247174143 ۔ 8886882127/2126/2125 پر ربط کریں ۔۔

 

ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کا ریڈیو انٹرویو
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( راست ) : ماہر تعلیم سائنس داں اور دانشور ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا بحیثیت ’ ممتاز ماہر تعلیم ، سائنس داں اور دانشور : شخصیت ، خدمات اور کارنامے ‘ موضوع پر ایک معلوماتی انٹرویو 9 جون کو ’ بزم نیرنگ ‘ میں پروگرام ’ روبرو ‘ کے تحت شب 9 بجکر 30 منٹ پر آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد بی میڈیم و یو 217.8 میٹرس 1377 کلوہرٹز پر نشر کیا جائیگا ۔ اس پروگرام کی ترتیب اور پیشکش ڈاکٹر محمد عظمت اللہ خاں احساس کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT