Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / یو جی سی اسکالر شپ کیلئے آدھار کا لزوم

یو جی سی اسکالر شپ کیلئے آدھار کا لزوم

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے کسی بھی یو جی سی فیلوشپ یا اسکالرشپ کیلئے درخواست دینے والے طلبہ کو آدھار نمبر فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یو جی سی نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یو جی سی اسکالر شپ ؍ فیلو شپ اسکیمات سے استفادہ کرنے والوں کیلئے آدھار فراہم کرنا لازم ہوگا۔ درخواست گذاروں سے کہا گیا ہیکہ وہ کسی بھی فیلو شپ یا اسکالرشپ کیلئے درخواست کے ساتھ آدھار نمبر فراہم کریں۔ سال 2017-18ء کیلئے جو آن لائن درخواستیں پہلے ہی داخل کی جاچکی ہیں انہیں بھی آدھار نمبر فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT