Sunday , June 25 2017
Home / سیاسیات / یو پی الیکشن : ملائم سنگھ کو ہم نامی امیدواروں سے پریشانی

یو پی الیکشن : ملائم سنگھ کو ہم نامی امیدواروں سے پریشانی

لکھنؤ ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں الیکشن سیزن آتے ہی کوئی نہ کوئی ’ملائم سنگھ یادو‘ اُبھر آتا ہے اور ایک بار تو ’نیتا جی‘ کو اپنی حقیقی انتخابی شناخت ظاہر کرنے کیلئے اپنے والد کا نام بطور لاحقہ استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ سرپرست ایس پی اس مرتبہ انتخابی میدان میں نہیں ہیں اور امید ہے اُن کے ہم نامی لوگ بھی شاید انتخابات سے وقفہ لے رہے ہیں۔ لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا جب ہم نام لوگ سماجوادی پارٹی لیڈر کیلئے سردرد بن گئے تھے۔ 1989ء میں جب اُن کے ہم نامی نے یادو فیملی کے گڑھ اسمبلی حلقہ جسونت نگر سے انھیں چیلنج کیا تو ملائم پہلی بار اپنی ’’حقیقی انتخابی‘‘ شناخت جتانے کیلئے اپنے والد کا نام (سوگھڑ سنگھ) بطور لاحقہ استعمال کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ یہ صورتحال 1991ء اور 1993ء کے اسمبلی انتخابات میں بھی برقرار رہی۔ ملائم پہلی بار 1967ء میں (ایس ایس پی ٹکٹ پر) ایم ایل اے بنے تھے اور آٹھ میعادوں تک رکن اسمبلی رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT