Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یو پی انتخابات کیلئے وزیر اعظم نے خود کو داؤ پر لگادیا تھا ‘ نرملاسیتارمن

یو پی انتخابات کیلئے وزیر اعظم نے خود کو داؤ پر لگادیا تھا ‘ نرملاسیتارمن

نوٹ بندی کے مقاصد پورے ہوگئے ۔ نوجوان خاتون صنعتکاروں کے ساتھ مرکزی وزیر کا اجلاس
حیدرآباد 8 اپریل ( سیاست نیوز ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ صنعت و تجارت نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ سیاست میں مزید خواتین کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ینگ فکی لیڈیز آرگنائزیشن کے ارکان کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ سیاست ہوسکتا ہے کہ خواتین کیلئے بہ اعتبار پیشہ پہلا انتخاب نہ ہو ۔ خود ان کے خاندان میں ان سے مسلسل سوال ہوتا تھا کہ آیا انہوں نے واقعی سیاست میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ سیاست میں مزید خواتین کی ضرورت ہے ۔ وہ کہتی ہے کہ ہمیں مزید خواتین کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں قدیم روایتی مرد و خواتین نہیں چاہتے ۔ آج کے ہمارے پر امید نوجوان 20 سال اور 30 سال قدیم طرح کی سیاست نہیں چاہتے ۔ وہ لوگ قوم کی خدمت کرنے والے دیانتدار افراد کے منتظر ہیں۔ وہ لوگ مستقل صورتحال نہیں چاہتے ۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ مجھے بھی سیاست اس لئے کرنی چاہئے کیونکہ میرا خاندان یہی کرتا رہا ہے ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی شاندار کامیابی سے متعلق سوال پر سیتارمن نے اس کامیابی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل انتخابی مہم کا نتیجہ قرار دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اب تک وزیر اعظم کو کسی ایک ریاست کے اسمبلی انتخابات کیلئے اتنا زیادہ سرگرم ہوجانے کی ضرورت نہیں پڑی تھی جتنی نہیں یو پی میں پڑی ہے اور وارناسی کے آخری انتخابی جلسہ سے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ وہ عملا ہر اس شخص سے اپنے آپ کو جوڑ رہے تھے جو وہاں موجود تھا ۔ وہ کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے ۔ یو پی انتخابات کیلئے مودی نے در اصل خود کو داؤ پر لگا دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم ایسے ہیں جن میں یہ اعتماد تھا کہ وہ وہاں ذمہ داری قبول کرنے کیلئے آگے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہر رائے دہندے سے جڑنا چاہتے ہیں ۔ وہ ہر شہری سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان پر یقین کیا جائے اور ان کی پارٹی میں یقین کیا جائے اور وہ عوام کو ایک مختلف اترپردیش دکھائیں گے ۔ یہی بات ایسی رہی جس نے پارٹی کے حق میں ایسی رائے حاصل کی ہے۔ اس سوال پر کہ آیا وہ اپنی ریاست ٹاملناڈو کی سیاست کا حصہ بنیں گی نرملا سیتارمن نے کہا کہ ان کے خیال میںایسا نہیں ہوگا ۔ وہ جہاں ہیں وہیں خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کا ایم حصہ قانون کی شکل میں منظور ہوگیا ہے ۔ انہیں خوشی ہے کہ یہ قانون سب کی منظوری سے پاس ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ نظریات کا نہیں تھا بلکہ ملک کی معیشت کا تھا جسے سبھی سیاسی جماعتوں نے محسوس کیا اور سب کی تائید سے یہ بل منظور ہوگیا ہے ۔ انہوں نے اس پر تمام سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر بھی کیا ۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اگر اس قانون میں کسی طرح کی خامیاں ہیں بھی تو انہیں دور کیا جائیگا کیونکہ یہ صرف شروعات ہے اور اب ملک میں واحد بالواسطہ ٹیکس نظام لاگو ہوگا ۔ ملک میں نوٹ بندی کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوگیا ہے اور جو پرانی کرنسی تھی وہ بینک اکاؤنٹس میں پہونچ گئی ہے ۔ تاہم آر بی آئی کو دیکھنا چاہئے کہ کتنے اکاؤنٹس کے ذریعہ ٹیکس چوری کی گئی ہے اور کتنے اکاؤنٹس نے ٹیکس ادا کیا ہے ۔ بینکوں کی جانب سے تمام کھاتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT