Saturday , March 25 2017
Home / سیاسیات / یو پی انتخابات کے بعد تین طلاق پر امتناع کا اشارہ

یو پی انتخابات کے بعد تین طلاق پر امتناع کا اشارہ

’’سماجی برائی‘‘ کے خاتمہ کیلئے بڑا قدم اٹھایا جائے گا : روی شنکر پرساد

غازی آباد ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد تین طلاق پر امتناع عائد کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک بڑا قدم اٹھایا جائے گا ۔ روی شنکر پرساد نے گذشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس رویت سے خواتین احترام سے محروم ہیں چنانچہ اس پر امتناع کی ضرورت ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد مرکزی حکومت تین طلاق پر امتناع عائد کرنے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھائے گی ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ مرکزی حکومت اس غلط سماجی عمل کے خاتمہ کا تہہ کرچکی ہے اور سپریم کورٹ میں تین اہم نکات پر یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا ‘‘ ۔ پرساد نے کہا کہ یہ مسئلہ مذہب سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس میں خواتین کا وقار اور احترام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگرچہ اعتقاد اور عقائد کا احترام کرتی ہے لیکن عبادت اور سماجی برائی یکجا نہیں رہ سکتی ۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ ’’ ہم ( بی جے پی ) واحد پارٹی ہیں جو خواتین کا احترام کرتے ہیں ‘ دیگر جماعتیں خواتین کو نہ تو بہتر مقام دیتی ہیں اور نہ ہی ان کا احترام کرتی ہیں ‘‘ ۔ مرکزی وزیر نے بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ذات پات کی سیاستسے بالاتر ہونا چاہیئے اور خواتین کا احترام کرنا چاہیئے ‘‘ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT