Monday , April 24 2017
Home / سیاسیات / یو پی انتخابی نتائج پر مودی کو صدر فرانس اور امیر قطر کی مبارکباد

یو پی انتخابی نتائج پر مودی کو صدر فرانس اور امیر قطر کی مبارکباد

نئی دہلی۔15 مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو غیر ملکی قائدین سے یو پی کے انتخابی نتائج پر مبارکبادیاں حاصل ہونے کا سلسلہ باقی ہے۔ صدر فرانس فرانکوئی اولاند اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر فرانس فرانکوئی اولاندنے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے انتخابی نتائج کی مبارکب دی۔ وزیراعظم کے دفتر سے ٹوئٹر پر تحریر کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بارلے نے بھی اولانگ کا پیغام اپنے ٹوئٹر پر وصول کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک اور ٹوئٹر میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے انتخابی نتائج پر مبارکباد پیش کی۔ پیر کے دن وزیراعظم کو ولی عہد ابوذہبی شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان اور سابق وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہارفر نے مبارکباد دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT