Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / یو پی اے نے خالی خزانہ چھوڑا:امیت شاہ

یو پی اے نے خالی خزانہ چھوڑا:امیت شاہ

داہود( گجرات) ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق یو پی اے حکومت نے اپنے 10سالہ دور اقتدار کے بعد خزانہ خالی چھوڑا تھا جس کی وجہ سے موجودہ این ڈی اے حکومت کو غریبوں کیلئے کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ۔ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج سابق حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم اُجول یوجنا کے دوسرے مرحلے کا داہود میں افتتاح کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ۔ انہوں نے سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پر الزام عائد کیا کہ پیشرو حکومت نے کرپشن کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ 10 سالہ دور اقتدار میں کئی اسکامس ہوئے اور عوام کرپشن سے تنگ آچکے تھے اسی لئے انہوں نے زعفرانی جماعت کی تائیدکی۔

TOPPOPULARRECENT