Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / یو پی ‘ بہار ‘ آسام و بنگال میں سیلاب کی وارننگ

یو پی ‘ بہار ‘ آسام و بنگال میں سیلاب کی وارننگ

نئی دہلی 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش ‘ بہار ‘ آسام اور مغربی بنگال میں سیلاب کا انتباہ جاری کیا گیا ہے کیونکہ آئندہ چار دنوں کے دوران ہمالیہ کے دامن میں زبردست بارش کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل لکشمن سنگھ راٹھوڑ نے کہا کہ مانسون کے جو اثرات ہیں ان کے نتیجہ میں بھاری سے بہت زیادہ بھاری تک بارش ہمالیہ کے دامن میں ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بارش کے نتیجہ میں دریائے کوسی ‘ دریائے گندک و گھاگرا کے علاوہ دریائے گنگا اور اس کی ذیلی ندیوں و برہم پترا کی سطح آب میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں مشرقی اتر پردیش کے میدانی علاقوں ‘ بہار ‘ آسام اور مغربی بنگال کے ہمالیہ کے قریبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے ایک اجلاس کے بعد یہ بات بتائی ۔ اجلاس میں مرکزی آبی کمیشن کے عملہ اور تمام متعلقہ ریاستوں کے ریزیڈنٹ کمشنران نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT