Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / یو پی میں آوارہ مویشیوں کو آسرا دیں: نتیش کمار

یو پی میں آوارہ مویشیوں کو آسرا دیں: نتیش کمار

پٹنہ۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کا مضحکہ اڑایا کہ وہ گائے تحفظ کے نام پر خوب واویلا کررہے ہیں جبکہ انہیں خود اترپردیش کی سڑکوں کا جائزہ لینا چاہئے جہاں آوارہ مویشی گھوم رہے ہیں جنہیں جنہیں آسرے کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی اور اس کی ہم نوا تنظیموں کو سب سے پہلے سڑکوں پر گھومنے والی گائیوں اور بھینسوں کے لیے خصوصی آسرا فراہم کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔ اترپردیش میں سڑکوں پر یہ عام منظر دکھائی دیتا ہے کہ مختلف جانور گھومتے رہتے ہیں۔ یو پی میں گائیوں کی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جو پلاسٹک کی اشیاء کھاکر فوت ہوتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاست میں گائو تحفظ درحقیقت کس نوعیت کا ہے۔ نتیش کمار نے مسالخ کے لیے مویشیوں کی تجارت ممنوع قرار دینے سے متعلق مرکز کے اعلامیہ کو مضحکہ خیز بتایا اور کہا کہ بہار نے غیر قانونی مسالخ کے خلاف قانون کافی قبل 1950ء میں ہی نافظ کردیا تھا جبکہ بی جے پی کا وجود تک نہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT