Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / یو پی میں ساتویں مرحلہ کی انتخابی مہم کا آج اختتام

یو پی میں ساتویں مرحلہ کی انتخابی مہم کا آج اختتام

لکھنؤ ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ کے تحت وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب واراناسی کے بشمول سات اضلاع کے 40 حلقوں میں رائے دہی کیلئے ’کرو یا مرو ‘اہمیت کی حامل انتخابی مہم بالآخر کل /6 مارچ کو ختم ہوجائے گی ۔ ان حلقوں میں /8 مارچ کو رائے دہی ہوگی اور /11 مارچ کو نتیجوں کا اعلان کردیا جائے گا ۔اترپردیش کے لئے جاری یہ سیاسی لڑائی اب دریائے گنگا کے کنارے وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ واراناسی پر پہونچ چکی ہے اور تمام نگاہیں اس حلقہ ( واراناسی) پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ نشست 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے نوشتہ دیوار اور مستقبل کی سیاست کا پیش خیمہ سمجھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT