Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / یو پی میں سیاسی تقریروں کو فلمی ’’بگھار‘‘

یو پی میں سیاسی تقریروں کو فلمی ’’بگھار‘‘

لکھنو۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ نے یو پی میں وزیراعظم مودی ‘ چیف منسٹر اکھلیش یادو اور نائب صدرکانگریس راہول گاندھی کی سیاسی تقریروں میں فلمی ’’بگھار‘‘ کا اضافہ کردیاہے ۔ ان قائدین نے اپنی تقریروں میں مشہور فلموں شعلے ‘ باہوبلی اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ کے مکالمات کو استعمال کیا ہے ۔ مودی نے شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے مکالمات کو اپنی تقریروں میں استعمال کیا جب کہ راہول گاندھی نے ان کے اچھے دن کے تیقن کو’’شعلے ‘‘ کے گبرسنگھ کے وعدے کے مطابق قرار دیا ۔ وزیراعظم نے اپنی بات میں زور پیدا کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران فلموں کے مکالمات دہرائے ۔ بی ایس پی کے امیدوار کی جیل سے انتخابی مہم پر تنقید کی ۔ اس سے پہلے بھی مودی نے فلم آگلے لگ جا کی مثال دیتے ہوئے اپنی بات میں زور پیدا کیا تھا ۔ سماج وادی پارٹی ۔ کانگریس اتحاد کو انہوں نے کانگریس کے موقف 27سال یو پی بے حال کے برعکس ہوجانے کو ’’ آگلے لگ جا ‘‘ فلم کے واقعہ کے جیسا قرار دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT