Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / یو پی میں مسلمانوں کو ٹکٹ سے محروم کرنے کی تردید : بی جے پی

یو پی میں مسلمانوں کو ٹکٹ سے محروم کرنے کی تردید : بی جے پی

الہ آباد ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اپنا موقف واضح کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو ٹکٹس سے محروم رکھنے کی تردید کی ۔ پارٹی کے قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ اور ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو ٹکٹ سے محروم نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور میں طلاق ثلاثہ کا تذکرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم خواتین کی بہبود کیلئے ہم پابند عہد ہیں ۔ انہوں نے مسلم اکثریتی ٹاؤن کیرانا سے ہندوؤں کے بڑے پیمانے پر نقل مقام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ اس طرح خوف کے عالم میں گھر چھوڑ کے بھاگے تو کسی بھی ذمہ دار سیاسی پارٹی کیلئے یہ تشویشناک پہلو ہے ۔

TOPPOPULARRECENT