Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / یو پی میں وزیر نے دفتر میں جھاڑو لگائی

یو پی میں وزیر نے دفتر میں جھاڑو لگائی

لکھنو ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یو پی یوگی ادتیہ ناتھ نے گزشتہ روز ہی صاف صفائی پر زور دیا ، اور اُن کے کابینی رفیق اوپیندر تیواری نے آج جھاڑو ہاتھ میں لی اور ریاستی مقننہ میں اپنے دفتر کی صفائی کرڈالی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل چکی ہیں۔ جھاڑو اور صفائی کا سامان لے کر وزیر نے ودھان بھون میں اپنے دفتر کا فرش اور اس سے جڑا برآمدہ صاف کیا۔ مملکتی وزیر (آزادانہ ذمہ داری) برائے ماحولیات، سربراہی آب، لینڈ ڈیولپمنٹ، آبی وسائل اور جنگلات اوپیندر تیواری کی دفتر میں جھاڑو لگاتے اور کوریڈور میں صفائی کرتے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئے ہیں ۔

چنڈی گڑھ ایرپورٹ کو بھگت سنگھ سے موسوم کرنیکا مطالبہ
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج چنڈی گڑھ ایرپورٹ کا نام رکھنے کے معاملے میں مختصر شوروغل دیکھنے میں آیا جبکہ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ ہریانہ حکومت اسے شہید بھگت سنگھ کے نام سے موسوم کرنا نہیں چاہتی ۔ وقفہ صفر میں ریٹابراتا بنرجی (سی پی ایم) نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے لیکن حکومت ہریانہ نے انکار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT