Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / یو پی میں ٹرین پر مسلم خواتین کے ساتھ بدسلوکی

یو پی میں ٹرین پر مسلم خواتین کے ساتھ بدسلوکی

مین پوری /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شادی سے واپس ہونے والے 50 سالہ محمد شکور اور ان کے ارکان خاندان شکوہ آباد ، فرخ آباد پاسنجر ٹرین پر سوار ہوئے تھے ۔ جی آر پی کے ارکان عملہ رات کے وقت بھون گاؤں سے موجود نہیں تھے ۔ مبینہ طور پر ایک معذور بچے سے بعض افراد نے اس کا موبائیل فون چھین لیا جس پر شکور اور ان کے ارکان خاندان کے ساتھ حملہ آواروں کی تکرار ہوگئی جس پر انہوں نے اگلے اسٹیشن پر اپنے دوستوں کو طلب کرلیا اور محمد شکور اور ان کے ارکان خاندان پر لاٹھیوں ، آہنی سلاخوں کے ساتھ حملہ آور ہوگئے ۔ انہوں نے سنگباری بھی کی جس کی وجہ سے ٹرین کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ۔ بعد ازاں انہوں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔ ان کے زیور اور 60ہزار روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ زخمی کو آر ایم ایل ہاسپٹل شریک کروادیا گیا اور بعد ازاں فرخ آباد جی آر پی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی جسے تحقیقات کیلئے مین پوری جی آر پی کو منتقل کردیا گیا ۔ ایس پی جی آر پی او پی سنگھ نے کہا کہ 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے اپنے بیان میں حملہ آوروں کا سراغ دیا ہے ۔ ایس پی کے بموجب تحقیقات جاری ہیں اور خاطیوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT