Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / یو پی : پرینکا گاندھی کانگریس کی انتخابی مہم چلائینگی

یو پی : پرینکا گاندھی کانگریس کی انتخابی مہم چلائینگی

اطلاعات پر کانگریس کا تبصرہ سے گریز
نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج ان اطلاعات پر خاموشی اختیار کی کہ پرینکا گاندھی اسمبلی انتخابات کے دوران یو پی میں پارٹی کی انتخابی مہم کی روح رواں ہونگی ۔ پارٹی نے راہول گاندھی کو صدارت سونپنے کے مسئلہ پر بھی لب کشائی سے گریز کیا ہے ۔ نامہ نگاروں کے سوال پر پارٹی ترجمان جئے رام رمیش نے پارٹی جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ ایسا جب کبھی ہوگا صحافت کو اس سے طلع کردیا جائیگا ۔ انہوں نے تاہم ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں اگر پرینکا گاندھی کو انتخابی مہم کی روح رواں بنایا جائیگا تو اس کے نتیجہ میں راہول گاندھی کی قیادت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ اتر پردیش میں کانگریس امور کے نگران غلام نبی آزاد نے پہلے ہی اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران پرینکا گاندھی کو مرکزی کردار نبھانے کی ضرورت ہے ۔ ہفتہ کو یوپی کانگریس کے ترجمان ستیہ دیو ترپاٹھی نے کہا تھا کہ پرینکا گاندھی نہ صرف امیٹھی اور رائے بریلی میں انتخابی مہم چلائیں گی بلکہ وہ ساری ریاست میں مہم کا حصہ ہونگی ۔ انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کپور نے ‘ جن کی کانگریس نے خدمات حاصل کی ہیں ‘ اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ اگر راہول گاندھی کو یہاںقیادت نہیں سونپی گئی تو پھر پرینکا گاندھی کو میدان میں آنا چاہئے ۔ غلام نبی آزاد نے کہا تھا کہ پارٹی ممکن ہے کہ ریاست میں وزارت اعلی امیدوار کا بھی اعلان کرے ۔

TOPPOPULARRECENT