Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / یو پی پر توجہ ‘ مودی 26 مئی کو سہارنپور میں خطاب کرینگے

یو پی پر توجہ ‘ مودی 26 مئی کو سہارنپور میں خطاب کرینگے

نئی دہلی / لکھنو 23 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے 2017 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کرتے ہوئے بی جے پی نے اپنے اعلی قائدین بشمول 45 مرکزی وزرا کو ریاست کے دوروں کی ہدایت دی ہے جو مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل کی تشہیر کرینگے ۔ اس مہم کا 26 مئی کو سہارنپور سے آغاز ہوگا اور اس میں خود وزیر اعظم شرکت کرینگے ۔ مودی کے دورہ سہارنپور کے دوسرے دن ریاست کے 32 شہروں میں مرکزی وزرا کی مختلف پروگراموں میں شرکت متوقع ہے ۔ سیاسی طور پر اہمیت کی حامل یہ ریاست اب بی جے پی کی حکمت عملی کا مرکز بن گئی ہے جہاں آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ پارٹی کے صدر امیت شاہ امکان ہے کہ 26 مئی سے 10 جون کے دوران ریاست میں مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان وجئے بہادر پاٹھک نے لکھنو میں آج کہا کہ وزیر اعظم مودی 26 مئی کو سہارنپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک ہفتہ طویل پروگرام کا آغاز کرینگے ۔ اس پروگرام کے دوران مودی حکومت کے کاموں کی تشہیر کی جائیگی ۔ امکان ہے کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی لکھنو میں اور وزیر حمل و نقل نتن گڈکری کانپور میں اسی طرح کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔ دوسرے وزرا بھی مختلف شہروں کا دورہ کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT