Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / یو پی کانگریس کا اسٹیٹ بینک آف ٹوماٹو!

یو پی کانگریس کا اسٹیٹ بینک آف ٹوماٹو!

لکھنؤ ۔ /3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کانگریس نے ’ اسٹیٹ بینک آف ٹوماٹو‘ شروع کیا ہے جس کے ذریعہٹماٹر خریدنے کیلئے آسان قرضے ، اسے جمع کرانے پر پرکشش سود کی شرح اور لاکر کی سہولت جیسی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ، جو اس ترکاری کی آسمان کو چھوتی قیمت پر احتجاج کرنے کا انوکھا طریقہ ہے ۔ یہ بینک ریاستی دارالحکومت میں مال ایونیو میں واقع یوتھ کانگریس کے دفتر سے چلایا جارہا ہے ۔ آج اس احتجاج کا دوسرا دن رہا اور لگ بھگ 18 خریدار بینک کو آئے جبکہ عوام میں بھی اس تعلق سے دلچسپی دکھائی جارہی ہے۔ پارٹی کے سابق ترجمان انشو اوستھی جو اس مہم کی قیادت کرتے ہوئے بینک کے چیف منیجر کا رول نبھارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مختلف دلچسپ اسکیمات رکھی گئی ہیں جیسے ٹماٹوں کی مقدار کو دوگنا کرنا ، بالخصوص غریبوں کیلئے ٹماٹر خریدنے کے سلسلے میں 80 فیصد قرضے دینا شامل ہیں ۔ انشو نے کہا کہ بعض دوکان دار اس بینک میں ٹماٹر جمع کرارہے ہیںاور بینک کے اوقات کار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے رکھے گئے ہیں ۔کانگریس کے ترجمان وجیندر ترپاٹھی نے کہا کہ یہ بینک ٹماٹروں کی بہت زیادہ بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی شکل ہے اور یہ توجہ دلانا بھی مقصد ہے کہ عام لوگوں کو اتنی پریشانی ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT