Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / یو پی کا ایک اور خاندان بھی گیتا کا دعویدار

یو پی کا ایک اور خاندان بھی گیتا کا دعویدار

علیگڑھ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں دوردراز کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک اور خاندان نے بھی حال ہی میں پاکستان سے واپس شدہ گونگی اور بہری لڑکی گیتا پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔ یہ لڑکی تقریباً 10 سال قبل اپنے ماں باپ سے بچھڑ گئی تھی۔ اترولی تحصیل کے تحت اترا گاؤں کے ساکن بہول سنگھ نے دعویٰ کیا ہیکہ گیتا اس کی بیٹی ڈولی ہے اور وہ یہ ثابت کرنے کیلئے ڈی این اے معائنہ کروانے تیار ہیں۔ بہول سنگھ نے کہا کہ جس لڑکی کو گیتا کہا جارہا ہے اس کا اصل نام ڈولی ہے جو 11 نومبر 2000ء کو لاپتہ ہوگئی تھی اور برلا پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔ بہول سنگھ کے بیٹے نریندر سنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس کو ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔ نریندر سنگھ نے کہا کہ ’’اس المناک دن (11 نومبر 2000ء) سارا خاندان ڈولی کو چھوڑ کر یاترا پر چلا گیا تھا اور وہ حالت غصہ میں بھاگ گئی تھی اور پھر کبھی واپس نہیں آئی۔ قبل ازیں پرتاپ گڑھ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے خاندان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ گیتا ہی ان کی بیٹی سبیتا ہے جو 12 سال قبل بہار سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT