Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / یو پی کا بجٹ بے سمت ‘ اپوزیشن کی تنقید

یو پی کا بجٹ بے سمت ‘ اپوزیشن کی تنقید

لکھنو 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن جماعتوں نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے ریاستی بجٹ کو آج تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ در اصل ایسا دستاویز ہے جس کے ذریعہ یو پی کے عوام کو بیوقوف بنایا جائیگا ۔ اترپردیش اسمبلی میں قائد اپوزیشن رام گوبند چودھری نے کہا کہ یہ بجٹ بے سمت ہے ‘ مخالف کسان ہے ‘ مخالف غریب ہے ‘ مخالف نوجوان ‘ مخالف طالب علم اور مخالف خواتین ہے ۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات سے قبل عوام کو بیوقوف بنایا تھا اسی طرح بجٹ میں جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کے ذریعہ بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ریاستی وزیر فینانس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر فینانس کو بجٹ کی تیاری کے دوران اہم معلومات سے بے خبر رکھا گیا ہے ۔ جب وہ بجٹ دستاویز پڑھ رہے تھے تو وہ خود پریشان تھے کہ آخر ہو کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد وہ بیٹھ گئے اور پھر انہوں نے بجٹ تقریر بھی روک دی تھی ۔ جب چودھری وزیر فینانس پر تنقید کر رہے تھے کئی ارکان کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی محکموں کے بجٹ میں بھی کمی کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT