Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / یو پی کو سماج وادی پارٹی سے پاک بنانے کی جدوجہد

یو پی کو سماج وادی پارٹی سے پاک بنانے کی جدوجہد

لکھنو ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) یوپی کو سماج وادی پارٹی اور ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانا بی جے پی کا مقصد ہے اور اس کیلئیبڑے پیمانے پر جدوجہد جاری ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے آج کہا کہ یو پی حکومت کے برسراقتدار آنے کے پہلے 100دن کی تکمیل پر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت وائیٹ پیپر جاری کرے گی جس میں انکشاف کیا جائے گا کہ سابق سماج وادی پارٹی حکومت سے موجودہ حکومت کو کتنے مسائل ورثہ میں ملے ہیں ۔ ان کی یکسوئی کیلئے تاحال کیا کیا گیا ہے اورآئندہ کالائحہ عمل کیاہے ‘ اعتماد سے بھرپور ڈپٹی چیف منسٹر موریہ پی ٹی آئی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا احساس ہے کہ 48 دن میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ۔ بی جے پی حکومت کے اقتدار کے 100دن مکمل ہونے پر تبدیلی کا جائزہ لیا جاسکتاہے ۔ جو لوگ کارکردگی کے اعتبار سے موجودہ اورسابق حکومت کا تقابل کرتے ہیں انہیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ موجودہ اور سابق حکومت میں بڑا فرق ہے ۔ سابق حکومتیں اپنے مفاد کو ریاست کی ترقی پر فوقیت دیتی تھیں لیکن وہ اب ایسا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ بی جے پی کو صرف ترقی سے دلچسپی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ غیرقانونی چمڑے کی دباغت کرنے والے کارخانوں کے خلاف کارروائی زیر غور ہے جو بینکس انائو اور کانپور میں قائم ہیں انہیں قومی گرین ٹریبونل کی جانب سے احکام دیئے جاچکے ہیں کہ گنگا کی صفائی میں تعاون کریں ۔ سابق حکومت نے غیرقانونی چمڑے دباغت کے کارخانوں کے خلاف کارروائی کرنے کا پختہ ارادہ کم تھا حالانکہ یہ کارخانے دریا کو آلودہ کررہے ہیں ۔ حکومت سینما ہالس کی جدید کاری پر بھی غور کررہی ہے کیونکہ سینما ہالس کو نقصانات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سینما ہالس کے مالکوں سے خواہش کرسکتی ہے کہ معلومات میں حکومت کو شامل کریں اور فلموں کی نمائش سے پہلے فلاحی اسکیموں سے استفادہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT