Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / یو پی کیلئے مختص مرکزی فنڈس میں کٹوتی،چیف منسٹر اکھلیش کا الزام

یو پی کیلئے مختص مرکزی فنڈس میں کٹوتی،چیف منسٹر اکھلیش کا الزام

بارہ بنکی ( اترپردیش ) 3 ۔ جون : (سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ مرکز نے نیتی ایوگ کے ذریعہ ریاست کو مختص فنڈس میں کٹوتی کردی ہے ۔ علاقہ کرسی میں مختلف اسکیمات کی افتتاحی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ مرکز نے ایسی ریاست کے فنڈس میں کٹوتی کردی جس سے بی جے پی کو سب سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ دئیے ہیں ۔ انہوں نے یہ ادعا کیا کہ فینانس کمیشن نے ریاست کو وافر فنڈس مختص کیے تھے لیکن نیتی ایوگ نے اس میں کٹوتی کردی ۔ چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ اترپردیش کو مرکز سے متوقع تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے اور ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے متعدد ترقیاتی اسکیمات شروع کیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر تقررات عمل میں لائے گئے جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی ۔

TOPPOPULARRECENT