Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / یو پی کی ترقی ہی حکومت کا مشن : مودی

یو پی کی ترقی ہی حکومت کا مشن : مودی

LUCKNOW, MAR 19 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi at the swearing-in ceremony of the new government of Uttar Pradesh, at Lucknow on Sunday. Union Minister for Micro, Small and Medium Enterprises Kalraj Mishra, Chief Minister of Uttar Pradesh, Yogi Adityanath and other dignitaries are also seen. UNI PHOTO-54U

نئی دہلی ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت حکومت کی تشکیل کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کا اہم مقصد اور مشن صرف ریاست کی ترقی ہوگا ۔ انہوں نے سخت گیر ہندوتوا کی علامت آدتیہ ناتھ کے چیف منسٹر بننے کی وجہ سے پائے جانے والے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کیلئے کوششیں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 5 ریاستوں کے منجملہ 4 میں حکومت قائم کی ہے ۔ انہوں نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعہ اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی حکومت اترپردیش کی ریکارڈ ترقی کیلئے کام کرے گی ۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عوام کے آشیرواد اور بی جے پی کارکنوں کی سخت محنت کے باعث ہم نے پانچ ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے چار میں کامیابی حاصل کی اور حکومت تشکیل دی ۔

TOPPOPULARRECENT