Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / یو پی کی فتح گڑھ جیل میں قیدی کا شوروغل

یو پی کی فتح گڑھ جیل میں قیدی کا شوروغل

فرخ آباد ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)  فرخ آباد جیل میں موجود قیدیوں نے آج کارگذار ضلع مجسٹریٹ  اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف شوروغل مچایا ‘ جس کے دوران ایک قیدی زخمی ہوگیا ۔ قیدی آج صبح مبینہ طور پر ان کو پیش کی ہوئی غذا کے ناقص معیار اور جیل میں ناقص حفظان صحت کے انتظامات پر برہم تھے ۔ وہ اپنی بیارکوں سے باہرنکل آئے اور احتجاج شروع کردیا ۔ کارگذار ضلع مجسٹریٹ این پی پانڈے اور جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار کے سرپر زخم آئے ۔ کیونکہ احتجاجیوں نے استعمال کی اشیاء پھینکنا شروع کردی تھی ۔ ایک قیدی بھی تشدد کے دوران زخمی ہوگیا ۔ عہدیداروں کے بموجب جو عہدیدار احتجاجی قیدیوں کی برہمی کم کرنے کی کوشش کررہے تھے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے ان میںسپرنٹنڈنٹ پولیس سبھاش سنگھ بھی شامل تھے جو فوری طور پر مقام واردات پر پہنچ گئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT