Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / یو پی : 19 غرق چیف منسٹر کا دو لاکھ روپئے راحت سانی کا اعلان

یو پی : 19 غرق چیف منسٹر کا دو لاکھ روپئے راحت سانی کا اعلان

باغپت (یوپی) ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 19 افراد ہلاک اور چند دیگر لاپتہ ہوگئے جبکہ حد سے زیادہ پرہجوم کشتی مغربی یوپی کے ضلع باغپت میں آج دریائے یمنی میں الٹ گئی جس میں 60 افراد سوار تھے۔ ابتدائی شمار کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد 22 تھی لیکن عہدیداروں نے نظرثانی کے بعد اسے 19 کردیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے وضاحت کی کہ 22 کی تعداد عینی شاہدین کے بیان کی بنیاد پر تھی۔ 15 افراد کو بچا لیا گیا اور 20 تیر کر کنارے پر پہنچ گئے۔ کشتی کے الٹ جانے سے مقامی عوام میں برہمی پھیل گئی اور انہوں نے دو کاروں کونذرآتش کردیا۔ لاپتہ افراد تلاش قریبی دیہات کتھا میں جو ضلع ہیڈکوارٹرس سے 20 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے، جہاں کشتی غرق ہوئی تھی، جاری ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے بموجب کشتی میں اس کی گنجائش سے زیادہ مسافر جن میں سے بیشتر خواتین تھیں، سوار تھے۔ دریا کے درمیان پہنچتے ہی کشتی الٹ گئی۔ چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے سانحہ پر اظہارغم کیا اور اپنے ٹوئیٹر پر ہدایات دی کہ مہلوکین کے ورثا کو دو لاکھ روپئے فی کس راحت رسانی دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے ضلع انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو فوری تسلی دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ سانحہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دریں اثناء کشتی غرق ہونے سے جو عوامی برہمی پیدا ہوئی تھی اور صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، قابو میں کرلی گئی ہے اور فی الحال صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT