Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / یٰسین ملک کو اننت ناگ کے دورہ سے روک دیا گیا

یٰسین ملک کو اننت ناگ کے دورہ سے روک دیا گیا

سرینگر۔ 17جون (سیاست ڈاٹ کام ) صدرنشین جے کے ایل ایف محمد یٰسین ملک کو آج پولیس نے محروس کیا جبکہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کے سلسلہ میں اننت ناگ کی طرف گامزن تھے۔ ملک کو جنوبی کشمیر کے ایک علاقہ میں جلسہ عام سے مخاطب کرنا تھا لیکن انہیں پولیس نے پام پور میں روک کر حراست میں لے لیا۔ حلقہ اسمبلی اننت ناگ میں 22 جون کو ضمنی چناؤ مقرر ہے جہاں سے چیف منسٹر محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی امیدوار ہیں۔

 

کشمیر میں ایک عسکریت پسند ہلاک
سرینگر۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے سوپور میں آج سیکورٹی فورسس کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔سرکاری ذرائع  کے بموجب سیکورٹی فورس کے جوان انٹلی جنس کی ایک اطلاع پر جب علاقے کو چاروں طرف سے گھیر رہے تھے ، اسی وقت وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔

TOPPOPULARRECENT