Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / یچوری اور دیگر نے زخمیوں کی عیادت کی

یچوری اور دیگر نے زخمیوں کی عیادت کی

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( این ایس ایس ) سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین نے آج بائیں بازو جماعتوں کے اُن کارکنوں سے ملاقات کی جو چلو دھرناچوک پروگرام کے دوران زخمی ہوگئے اور گاندھی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں ۔ سی پی ایم قومی جنرل سکریٹری سیتارام یچوری ، تلنگانہ جے اے سی صدرنشین پروفیسر ایم کودنڈا رام ، انقلابی شاعر غدر ، بھدراچلم رکن اسمبلی ایس راجیہ اور دیگر نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی اور اُن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا کہ چلو دھرنا چوک پروگرام کو ریاستی پولیس نے اپنے رویہ کے ذریعہ میدان جنگ میں بدل دیا۔ انھوں نے اس پروگرام کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت دھرنا چوک کو اندرا پارک پر ہی برقرار رکھنے میں ناکام ہوجائے تو احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT