Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / یچوری ۔ پٹنائک ملاقات ، صدارتی انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار پر غور

یچوری ۔ پٹنائک ملاقات ، صدارتی انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار پر غور

بھوبنیشور 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک سے ملاقات کی۔ بعدازاں اُنھوں نے کہاکہ بیجو جنتادل کے صدر ایک مشترکہ سیکولر امیدوار صدارتی انتخابات کے لئے کھڑا کرنے کے حامی ہیں۔ دونوں کی ملاقات اپوزیشن پارٹیوں کی سرگرمیوں کے درمیان ہوئی جو صدارتی انتخابات سے پہلے جو 24 جولائی کو مقرر ہیں، جبکہ صدر پرنب مکرجی کی میعاد کا اختتام ہوجائے گا۔ متفقہ اپوزیشن امیدوار کھڑا کرنے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ یچوری نے پٹنائک سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر سے ہماری ملاقات خوشگوار رہی۔ آئندہ صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ہم تمام ایک مشترکہ سیکولر امیدوار کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ سی پی آئی (ایم) قائد نے کہاکہ وہ بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تاکہ اجتماعی کوششوں کو قابل قبول بنایا جاسکے۔ اعلیٰ ترین عہدہ کے لئے ایک مشترکہ امیدوار کھڑا کیا جاسکے جو سیکولر نگرانکار ہو۔ پٹنائک کے جواب کے بارے میں اُنھوں نے کہاکہ بی جے ڈی کے صدر نے بھی مشترکہ جدوجہد سے اور سیکولر امیدوار صدارتی انتخابات میں کھڑا کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT