Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یکسالہ بی ایڈ کورس کیلئے اصراردو سالہ کورس میں کم داخلے کی شکایت

یکسالہ بی ایڈ کورس کیلئے اصراردو سالہ کورس میں کم داخلے کی شکایت

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پرائیوٹ بی ایڈ کالجس کے انتظامیہ نے نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن سے مطالبہ کیاکہ وہ یک سالہ بی ایڈ پروگرام اختیار کرے۔ تنظیم کی طرف سے منعقدہ جلسہ میں کالج انتظامیہ نے کہاکہ دو سالہ بی ایڈ پروگرام شروع کئے جانے کے بعد سے کالجس میں داخلے کم ہوگئے ہیں اور دونوں ریاستوں کے چند بڑے کالجس کے سوا دوسرے کالجس میں داخلے یک عددی رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ مفت تعلیم کی پیشکش کے باوجود بھی طلبہ دو سالہ کورس میں داخلہ نہیں لے رہے ہیں۔ نہ صرف پرائیوٹ کالجس بلکہ سرکاری کالجس میں بھی داخلے متاثر ہوئے ہیں۔ قطعی داخلوں کے بعد کنوینر کوٹہ میں 256 نشستیں خالی ہیں۔ پرائیوٹ کالجس کے انتظامیہ نے واضح کردیا کہ وہ دو سالہ کورس جاری نہیں رکھ سکتے کیوں کہ گزشتہ سال صرف بیس تا تیس فیصد نشستیں ہی پُر ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT