Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / یکساں سیول کوڈ اور رام مندر کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے

یکساں سیول کوڈ اور رام مندر کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے

نوٹ بندی خواتین پر ظلم، مرکز پر حلیف شیوسینا کا طنز
ممبئی ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی مقاصد کے لیے آرڈیننس کا راستہ اختیار کرنے پر مرکز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکمراں بی جے پی کی حلیف شیو سینا نے تجویز پیش کی کہ یکساں سیول کوڈ اور ایودھیا میں رام مندر کے لیے بھی وہ یہی طریقہ کار اختیار کرے۔ شیوسینا نے پارٹی ترجمان سامنا میں شائع اداریہ میں لکھا کہ آرڈیننس جاری کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کسی کو بھی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے لیے آرڈیننس جاری کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہئے۔ شیوسینا نے بڑی نوٹوں کا چلن بند کرنے مرکز کے فیصلے پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب خواتین بھی قطاروں میں کھڑی نظر آرہی ہیں اور انہیں نوٹ بندی کے سبب کئے جارہے مظالم کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ان دنوں خواتین کافی پریشان ہیں۔ معاشی ترقی سست پڑ گئی ہے اور چھوٹے تاجرین کو ساری مشکلات کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ کئی لوگ بے روزگار ہوگئے۔ وہ خواتین جن کے شوہر وادی کشمیر میں ہلاک ہوئے انہیں اب یہ کہہ کر تسلی دی جارہی ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے دہشت گرد حملوں کے واقعات کم ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT